نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بہتر طریقے سے چلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے آج مثبت بحث اور جدید تجاویز کے ساتھ پارلیمنٹ کے وقت کا بہتر استعمال کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر پاکستان کے ساتھ مل کر سازش تیار کرنے کے وزیر اعظم نریندر مویدی کے الزامات کے خلاف متحد ہوتے ہوئے اپوزیشن نے آج کہا کہ جب تک مسٹر مودی معافی نہیں مانگتے راجیہ سبھا کی کارروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا’’ہمارا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ 2017 میں شروع ہوکر 2018تک چلنے والے اس سرمائی اجلاس میں حکومت کے کئی اہم کام کاج جو دور رس اثرات پیدا کرنے والے ہیں،وہ ایوان میں آئیں گے۔اچھی اور مثبت بحث ہو،جدید تجاویز کے ساتھ بحث ہو۔‘‘ وزیراعظم نے کہا’’مجھے یقین ہے اور کل کی کل جماعتی میٹنگ میں بھی اسی پر اتفاق ہوا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانے کی دمت میں پارلیمنٹ کے اس اجلاس کا استعمال مثبت انداز میں ہو۔میں بھی امیدکرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس چلے گا،ملک کو فائدہ ہوگا،جمہوریت مضبوط ہوگی اور عام آدمی کی امیدوں اور تمناؤں کو پورا کرنے میں ایک نیا یقین پیدا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عام طورپر دیوالی کے ساتھ ساتھ سردی کا موسم بھی شروع ہوجاتاہے لیکن،ماحولیاتی تبدیلی اور موسمی تبدیلی کا اثر یہ ہے کہ اب بھی ٹھنڈ اتنی محسوس نہیں ہورہی ہے۔ اس دوران سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر پاکستان کے ساتھ مل کر سازش تیار کرنے کے وزیر اعظم نریندر مویدی کے الزامات کے خلاف متحد ہوتے ہوئے اپوزیشن نے آج کہا کہ جب تک مسٹر مودی معافی نہیں مانگتے راجیہ سبھا کی کارروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔اس معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی ہونے کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ اور سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے الزامات پر وضاحت پیش کرنی چاہئے۔ آزادنے کہا کہ مسٹر مودی نے مسٹر انصاری اور ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ سابق آرمی چیف دیپک کپور، سابق وزیر خارجہ، سابق خارجہ سکریٹری اور چند سینئر صحافیوں پر پاکستانی نمائندوں کے ساتھ مل کر گجرات میں بی جے پی کو شکست دینے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے ۔