مہورکے دوردراز علاقوں میں آنگن واڑی سینٹر بے حال

0
0

غذائی اجناس مضر صحت، کھانے کے تیل میں مردے پائے گئے ، لوگوں اور ڈاکٹر کی ٹیم نے کیا تشویش کا اظہار
آر جے بشیر

مہور؍؍ سب ڈویژن مہو رکے دور دراز علاقوں میں آنگن واڑی سینٹروں کی حالت ابتر ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سینٹر سالوں سے بند پڑے ہیں اور جس طرح سے یہ سینٹرقائم ہیں اور جہاں یہ قائم ہیں یہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ سراسر کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔ اور ان آنگن واڑی سینٹروں میں جو غذائی اجناس پایا گیا وہ مضر صحت اور ان کی استعمال کرنے کی تاریخ معیاد بھی ختم ہو چکی ہے وہیں آنگن واڑی سینٹروں میں مردے چوہوں نے اپنا قبرستان بنا کر رکھا ہے ۔اس طرح کی کہانی شنگلی کوٹ شیر گھڑی تحصیل چسانہ میں دیکھنے کو ملی جہاں پر ایک آنگن واڑی سینٹر پر ڈاکٹر جائزہ لینے کے لئے گئے اور انہوں نے وہاں پر بچوں کی حالت نہایت ہی ابتر پائی اورسینٹر میں جو غذائی اجناس موجود تھا وہ استعمال کرنے کے معیاد پار کر چکا تھا اور یہاں پر موجود کھانے کے تیل میں مردے چوہے پائے گئے جس وجہ سے لوگوں میں بھی کافی تشویش پائی گئی ۔ سینٹر کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر صاحبان ششدر ہو کر رہ گئے اور انہوں نے اس طرح کے غذا کو بچوں کو نہ دینے کی صلاح دی اور لوگوں سے کہا کہ اگر یہ بچے اس طرح کا غذا کھائیں گے یہ بیمار ہو جائیں گے ۔ان سینٹروں میں غذا کو زہر بنایا جا رہا ہے اور جس طرح سے تھوڑا سا سامان سینٹر میں رکھا گیا وہ بھی بے حالت ہے اور اس تمام سامان زہر بن چکا ہے ۔ لوگ بھی یہاں پر اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے تیل میں مردے چوہے پائے اور انہوں نے اس کوبچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار اور انتظامیہ نے یہاں کی طرف توجہ نہیں دی تو لوگ اس کے خلاف احتجاج کرنے پرمجبور ہو جائیں گے ۔ لوگوں نے اس طرح کی لا پروائی اور ڈیوٹی نہ دینے والے ملازمین کو عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا تا کہ لوگوںکو اپنا حق مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا