عوامی دربار کے دوران ان کے مطالبات /مسائل سنیں
بڈگام؍؍کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے آج وکشت بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) پروگرام کی صدارت کی اور ضلع بڈگام کے ماگام میں ہائیر سکینڈری اسکول میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری نے مختلف محکموں کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش اور مختلف اسکیموں اور اہم اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کیا ۔ عوامی دربار کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے ماگام اور بڈگام کے دیگر بلاکس کے مختلف وارڈوں اور پنچائتوں سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں ، پی آر آئیز اور بزرگ شہریوں کو بھی سنا جنہوں نے اپنے مسائل اور مطالبات کو اٹھایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مندیپ کور نے عام لوگوں میں تمام سرکاری اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے وی بی ایس وائی مہم کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام اسکیموں کو مکمل کرنے پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ وی بی ایس وائی وین جو تمام پنچائتوں اور شہری علاقوں سے گزرے گی پہلے سے ریکارڈ شدہ فلموں اور ویڈیوز کی اسکریننگ کے ذریعے اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گی ۔ عوامی مطالبات سُننے کے بعد کمشنر سیکرٹری نے یقین دلایا کہ تمام جائیز مطالبات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ آر ڈی ڈی اینڈ پی آر میں سیکرٹری طارق احمد زرگر ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی شبیر احمد بھٹ ، اے ڈی ڈی سی بڈگام ، ایس ڈی ایم بیروہ ، اے سی ڈی بڈگام اور دیگر ضلعی /سیکٹورل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔