پرنسپل سیکرٹری نے عوامی دربار کی صدارت کی ، کمیونٹی کے مسائل اور مظالبات کو سُنا

0
0

سانبہ؍؍پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) شلیندر کمار نے آج یہاں پرمنڈل بلاک کے آنند پور پنچائت میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی تا کہ کمیونٹی کے مسائل اور خدشات کو دور کیا جا سکے ۔ اس تقریب میں کراڑ ، آملی اور سمب کے علاقوں کے علاوہ کھارا کے بالائی اور زیریں علاقوں میں سڑک کے رابطے ، مدانہ میں پل کی تعمیر ،کٹوالتا پنچائت اور دیون علاقے میں کنویں کی تعمیر ، صحت اور فلاح و بہبود کے مرکز کیلئے ڈی پی آر کو حتمی شکل دینے سے متعلق کئی اہم مسائل درج کئے گئے ۔ڈی ڈی سی ممبر پرمنڈل اوتار سنگھ اور بی ڈی سی چئیر پرسن پرمنڈل ارشد بیگم کی طرف سے مطالبات کی ایک یاداشت پیش کی گئی ۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی کے وائس چئیر پرسن سانبہ بلوان سنگھ نے بھی سمب کے دور دراز بلاک میں رابطہ بڑھانے کی درخواست کے ساتھ مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ چئیر مین ڈی ڈی سی سانبہ کیشو دے شرما نے عوام کے اہم مطالبات کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوامی دربار اور بیک ٹو ولیج جیسے اقدامات کے ذریعے شہریوں کے ساتھ منسلک ہونے کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے دور دراز اور دور افتادہ علاقوں میں رابطے کو ترجیح دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں سڑکوں کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کو اجاگر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما نے ضلع میں رجسٹرڈ کامیابیوں جیسے کہ 96 پنچائتوں میں گولڈن کارڈز کا حصول ، جل جیون مشن کے تحت 83 اسکیموں کی تکمیل اور ایچ اے ڈی پی کے تحت دکش کسان پورٹل پر کُل آبادی کے تقریباً ایک فیصد کا اندراج پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں اے ڈی ڈی سی سانبہ ، سرپنچوں ، پی آر آئی اور ضلع انتظامیہ کے تمام ضلع اور سیکٹورل افسران نے بھی شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا