لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ بال دھن چیریٹیبل سوسائٹی نے اپنے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر سنترہ موڑ گول گجرال جموں میں ایک پرانی کثیر لسانی ادبی تنظیم ‘ادبی کنج جے اینڈ کے (رجسٹرڈ) کے اشتراک سے ایک ‘کوی سمالن’ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس پی کرلوپیا میونسپل کونسلر مہمان خصوصی تھے۔ سوامی رمیش چندرہاراج نے تقریب کی صدار ت فرمائی۔ تمام شعراء حضرات نے اردو ہندی، ڈوگری، پنجابی اور گوجری زبانوں میں اپنی اپنی پسندیدہ تخلیقات پیش کیں۔ جن کو بڑی دلچسپی کے ساتھ سنا گیا۔ جن شاعروں کومہمانِ خصوُصٌٰ نے بال دھن کے کنوینر سوامی رمیش چندر اور سینئر ممبر سشیل بالی کے ہمراہ اعزازات سے نوازا۔ اُن کے اسمائے کرام ہیں : ۔ آرشؔ دلموترا، سرور چوہان ‘حبیب’، شام ‘طالب’، سنتوش شاہ ‘نادان’، ایم ایس۔ کامراؔ محمد باقر ‘صبا’، آشا ‘کیسر’، جیتندر ‘جولی’۔ ‘ساتھی’ کے آر سلگوترا، رام کرشن ‘عابد’، عبدالقادر ‘کندریہ’ اور آرآر ملہوترہ۔ پروگرام کے آخر میں، پروگرام کے شرکاء معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، بال دھن چیریٹیبل سوسائٹی کے سینئر ممبر اور ادبی کنج جموں و کشمیر جموں کے چیئرمین نے شکریہ کی قرارداد پیش کی۔