ممبر اسمبلی پونچھ تانترے نے کیا پونچھ میں کانگریس کا صفایا

0
0

کئی لوگوں نے پی ڈی پی میں کی شمولیت
سید نیاز شاہ
پونچھ //ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے کماڈل گاﺅںکھنیتر پلانی کے دور دراز علاقہ کا دورہ جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے انہیں شاندار استقبال کیااور کہا کہ تانترے ایسے پہلے ایم ایل اے ہیں جو عوام سے ملنے کیلئے ہر جگہ کا دورہ کرتے ہیں اور عوامی مسائل سماعت کرکے انہیں حل کرواتے ہیں جس سے پونچھ میں تانترے کا اور پارٹی کا دن بدن بول بالا ہوتا جارہا ہے۔جہاں پر ایک بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی میں شامل ہوئے ۔واضح رہے وارڈ نمبر چار پلانی سے ممبر پنچایت محمد عارف کالس،جان محمد، محمد معروف چوہدری، عبدالغنی ،محمد لطیف ،محمد عاشق، محمد سلیم، محمد قیوم،محمد جاوید چوہان، محمد رشیدچوہان، محمد تاج چوہان و دیگران نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ۔۔عوام نے کہا تین سالہ دور اقتدار میں جس قدر تانترے نے غریب عوام کا کام کیا وہ قابل ذکر کام ہیں جس کو دیکھ کر ہم لوگ تانترے کی قیادت میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا تانترے واحد لیڈر ہےں جو بغیر مذہب و ملت رنگ نسل ذات پات کے عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ پونچھ کے جو بھی غریب طبقہ کے لوگ ہیں وہ براہ راست تانترے سے جڑے ہوئے ہیں۔عوام نے کہاں کھنیتر کے علاقہ میں جو تانترے کی قیادت میں سڑک کا کام ہوا اس سے لگتا ہے کہ یہاں بھی ترقی کا دور شروع ہوا ہے ممبر اسمبلی پونچھ تانترے نے عوام سے خطاب کرتے ہوے کہا میری یہی تمنا ہے کہ میں ہر روز اپنی غریب عوام میں ہی رہوں اور غریب عوام کو جو لوٹ کھسوٹ پچھلے لیڈران نے کی اس سے باہر نکالنے کی پوری کوشش کرونگا ۔تانترے نے کہا ہماری سرکار کا ایک ہی مشن ہے کہ عوامی مفاد کیلئے کام کیا جائے اور عوام سے براہ راست رابطہ ہو جس کی میں پوری کوشش کررہا ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا