کوٹرنکہ میں نیشنل کانفرنس کی ماہانہ اجلاس منعقد

0
0

مخلوط سرکار ہر محاظ پر ناکام وزیر برائے امورصارفین کے گھر منریگا سکیم کی لاکھوں کی رقم لگائی جارہی ہے: لیاقت چوہدری

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں نیشنل کانفرنس کی ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر ایڈوکیٹ لیاقت چوہدری نے کی جس میں نیشنل کانفرنس کے ضلع جنرل سیکریٹری الحاج چوھدری محمد شفیع، بلاک صدر ایوب پہلوان، بلاک سیکریٹری سخی محمد، یوتھ لیڈر وقار لون، مولوی مصری ودیگر کارکنان نے بھی شرکت کی ایڈوکیٹ لیاقت علی چوھدری نے سخت الفاظ میں بولتے ہوئے موجودہ مخلوط سرکار کی کارکردگی کو نشانہ بنایا انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط سرکارنے جوکام شروع کیئے تھے موجودہ مخلوط سرکار نے ان کو بھی بند کردیا ہے انہوں نے کہا مقامی ایم ایل اے وکابینہ وزیر چوھدری ذوالفقارعلی آئے دن بھاشن دیتے ہیں کہ میں نے اسمبلی حلقہ درہال بدھل میں تعمیر وترقی کے جال بچھادیئے ہیں لیکن میں وزیر خوارک بتائیںکہ آپ کے دور اقتدار میں کون سی سڑک مکمل تعمیر ہوئی ہے دوردراز علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے بچے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا جہاں دیکھو سڑکوں کی حالت بدتر ہے ۔اسپتالوں میں ڈاکٹر نایاب ہیں سرکاری اسپتالوں میں ادوییات نہیں ہیں وزیر خوراک لوگوں کو راشن دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔لیاقت چوھدری نے کہا کہ ایک کام کے چار چار نام پلیٹ لگا کر کوئی تعمیر نہیں ہوتی بلکہ زمینی سطح پر کام کرنے پڑتے ہیں تب جاکر نام پلیٹ لگانے کا مقصد حل ہوتا ہے انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس نے بدھل کو تحصیل کا درجہ دیا بلاک کا درجہ دیا لیکن موجودہ مخلوط سرکار بدھل میں ناہی تحصیلدار کو تعینات کرپائی اور ناہی بی ڈی او کو تعینات کیا گیا انہوں نے کہا کوٹرنکہ کو ایس ڈی ایم مجسٹریٹ کا درجہ بھی نیشنل کانفرنس نے دیا ایڈوکیٹ لیاقت چوھدری نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے دور میں بھی مقامی ایم ایل اے چوھدری ذوالفقارعلی نے یہاں کام نہیں ہونے دیئے بلکہ جب موقع ملا تو رکاوٹ ڈالی لیکن نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں اسمبلی حلقہ درحال بدھل میں جتنے تعمیر وترقی کے کام ہوئے ہیں اتنے موجودہ مخلوط سرکار نے نہیں کروائے کابینہ وزیر چوھدری ذوالفقارعلی نے منریگا سکیم کے تحت اپنے گھر کے کام کئے ہیں جہاں لاکھوں کی رقم لگائی گئی اور عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ بدھل سڑک کو محکمہ گریف نے آٹھ سال پہلے شروع کیا تھا لیکن ابھی تک بیس فیصد کام مکمل نہیں ہوا وجہ کیا ہے کہ کوئی محکمہ کو پوچھنے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت بے درد حاکم مسلت ہوچکے ہیں کشمیر میں آئے دن نوجوانوں کو گولی کانشانہ بنا کر قتل کیا جارہا ہے لیکن موجودہ حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا