ایڈیشنل ڈی جی اور آئی جی سی آر پی ایف نے کیا پونچھ کا دورہ

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ // سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈی جی جموں کشمیر زون وی ایس کے کاوموڑی آئی پی ایس اور آئی جی پی جموں سیکٹر اے وی چوہان نے پونچھ کا دورہ کیا ان دونوں آفیسران کو پونچھ میں سی ار پی ایف کی 72 بٹالین کے کمانڈینٹ دنیش اور ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی موجودگی میں گارڈ آف آنر دے کر پونچھ میں ان کا خیر مقدم کیا گیا اس موقع پر بٹالین کے دوسرے افسران بھی موجود تھے انکے اعزاز میں بٹالین ہیڈ کوارٹر کامسر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان افسران کے ہمراہ دیگر افسران اورجوانوں نے شمولیت کی اس موقع پر اعلیٰ افسران نے جوانوں سے خطاب کے دوران انکی حوصلہ افزائی کی اور امید جتائی کہ وہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے اور خود کے ساتھ ساتھ محکمہ کی کارگردی کو چار چاند لگائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام سے مل جل کر شہر میں حفاظتی انتظامات میں چوکسی برتی جائے اور جتنا ممکن ہو لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا