ممبئی مارچ عوام کی طاقت کا بے مثال نمونہ حکومت تکبر چھوڑے اور کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے :راہل

0
0

یواین آئی

نئی دہلیکانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ممبئی جارہے ہزاروں کسانوں کے ہجوم کو عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس کو ان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے کسانوں کے ممبئی مارچ کو عوام کی طاقت کا بے مثال نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے مطالبات کے لئے مارچ کررہے ہزاروں کسانوں کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہئے ۔کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا کہ کسانوں کا ممبئی کے لئے عظیم الشان مارچ عوامی طاقت کی شاندار مثال ہے ۔ کانگریس مرکز اور ریاستی حکومت کی امتیازی پالیسی کے خلاف اور مارچ کررہے کسانوں اور قبائلیوں کے ساتھ ہے ۔مسٹر گاندھی نے حکومت سے کسانوں کے مطالبہ کو تسلیم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے تکبر ترک کرنے اور کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔خیال رہے ہزاروں کسان ممبئی سے کوئی پونے دو سو کلومیٹر دور ناسک سے پیدل چل کر مہاراشٹر پہنچے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا