یواین آئی
سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پیر کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے جموں وکشمیر بینک کے ایک منیجر سے 6 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں وکشمیر بینک کے ایک منیجر جو اپنی ذتی گاڑی کے ذریعہ کولگام سے کپرن شوپیان میں اپنے بینک برانچ کی طرف جارہے تھے، کو راستے میں کچھ اسلحہ برداروں نے روک لیا۔ انہوں نے بتایا ’اسلحہ برداروں نے منیجر کو پہلے زدوکوب کیا اور بعدازاں اس کے قبضے سے 6 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں حملہ آوروں لٹیروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ پولیس نے واقعہ کی نسبت مقدمہ درج کرلیا ہے۔