’ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں ‘

0
0

انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم :سنہا
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں تاکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ نے کی خاطر پر عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردی کو بطور ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے اپنی تجوریوں کو بھر کر عوام الناس کو مصیبتوں میں ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سوپور 1970تک ایک معروف کاروباری مرکز تھا لیکن اس خوبصورت علاقے کو قندھار کا خطاب کس نے دیا ، کس نے سوپور میں پتھراو کو فروغ دیا؟منوج سنہا نے کہاکہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں انہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں موجودہ حکومت سوپور کی کھوئی ہوئی شان کو پھر سے بحال کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 1970کی دہائی کے سوپور کو پھر سے واپس لایا جائے تاکہ یہاں پھر سے لوگ خوشحالی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ مندی ہونے کے باوجود بھی سوپو ر کودہائیوں تک مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سوپور ملک کا ایک ماڈل ٹاون بن کر ابھر سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے ایک عظیم شاعر مہجور نے کہا ہے ’’اگر مسلمان دودھ ہیں تو ہندو چینی ہیں‘‘۔منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوپور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے جانا جاتا تھا اور ہم اس بات کویقینی بنائیں گے کہ جلد ہی سوپور کی عظمت رفتہ اور شان و شوکت بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سوپور قصبے کو صاف و ستھرا رکھنے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے اور عام لوگوں کو تکلیف میں چھوڑ دیا عوام انہیں کھبی بھی معاف نہیں کرئے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا