مغل شاہراہ پناڑ کے مقام پرخانہ بدوش بکروال قبیلہ کا 20 سالہ جوان لقمہ اجل

0
71

منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍نوشہرہ لام سے بھیڑ بکریوں گھوڑوں خچروں سمیت کشمیر کنگن لے جارہاخانہ بدوش بکروال قبیلہ کا 20 سالہ نوجوان سلطان بوکڑا نزد مغل شاہراہ پناڑ کے مقام پر اس وقت لقمہ اجل بن گیا جب ایک چٹان سے گر کر حادثہ کا شکار ہوا ۔
عینی شاہدین کے مطابق برموقع روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ۔مرحوم کے برادر اکبر شاہجہان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ موسمی تغیر وتبدل کے مابین احتیاطی طور پر پولیس نے انھیں اگلے سفر کے لئے روکا تھا کہ اور وہ مال مویشیوں کے ہمراہ پناڑ کے مقام پر روکے تھے کہ ان کے ساتھ اچانک یہ حادثہ پیش آیا جس میں ایک بھائی کی جان چلی گئی ۔
وہیں انھوں نے پولیس کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ اثرورسوخ کی بنا پر مویشی بردار کئی گاڑیوں کو چھوڑ دیتے ہیں جبکہ خانہ بدوش قبیلہ کو جان بوجھ کر تنگ کیا جاتا ہے حالانکہ مغل شاہراہ پر گاڑیوں کو بانسبت راہگیروں کے زیادہ خطرہ ہے ۔شاہجہان نے انتظامیہ وحکومت سے مانگ کی کہ لازمی دستاویزات راہ داری اجازت نامہ کے باوجود اس قبیلہ کو تنگ نہ کیا جائے بلکہ دوران سفر ان کی مدد کی جائے اور موسمی حالات کے پیش نظر انھیں خطرات کے خدشات سے وقتاً فوقتاً خبردار کیا جائے اور مناسب مقامات پر پڑاؤ لگانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا