پونچھ میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

0
136

امسال پونچھ سے 122 عازمین سفر محمود پر ہونگے روانہ
سرفراز قادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشن چندر میموریل گورنمٹ ڈگری کالج پونچھ کے آڈیٹوریم ہال میں ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے عازمین حج کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمین حج کو سفر محمود پر روانہ ہونے سے قبل حج کے ارکان و دیگر مسائل انہیں بتائے گئے، تاکہ سفر محمود کے دوران انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اطلاع کے مطابق امسال ضلع پونچھ سے 122 عازمین حج سفر محمود پر روانہ ہونے جارہے ہیں جن کو ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی۔
وہیںاس تربیتی پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفی ملک نے شرکت کر عازمین حج سے خطاب کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔اطلاع کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین حج کے ساتھ ایک خادم الحجاج ہوگا لیکن پہلے 300 حجاج کے لیے ایک خادم الحجاج ہوا کرتا تھا تاہم اس سال حج کمیٹی جموں کشمیر کی جانب سے 200 عازمین کے لیے ایک خادم الحجاج ہوگا تاکہ عازمین حج کو سفر محمود کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا