مغل شاہراہ پر بھونی کھیت کے مقام پر پسی گر آئی

0
0

دو گھنٹے تک ٹریفک رہی معطل،پیر کی گلی تا چندی مڑھ سڑک کی حالت ابتر:درماندہ مسافر
افتخار جعفری
سرنکوٹ// جمعہ کے روز تاریخی مغل شاہراہ بھونی کھیت کے مقام پرپسی گرنے سے کچھ گھنٹوں تک ٹریفک آمدورفت کے لئے بند رہی۔ تفصیلات کے مطابق بھونی کھیت کے مقام پر پسی گرنے کی وجہ سے دو گھنٹوں تک مغل شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہی جس دوران مسافروں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پسی گرنے کے باعث پانی ان کے گھروں تک داخل ہو گیا جس سے ان کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر پہلے سے ہی پسی گرنے کے خدشات تھے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کو بارہا بتایا بھی گیا لیکن انہوں نے خاص توجہ نہ دی جس کی وجہ سے آج پانی لوگوں کے گھروں تک داخل ہو گیا جس سے ان کا قیمتی سازو سامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔اس دوران پسی گرنے کی وجہ سے مسافروں کو بھی دو گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔پسی کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاریخی مغل شاہراہ کو دو حصوں میں بانٹا ہوا ہے ایک حصہ جو پیر گلی کے مقام سے اس طرف ہے جو کہ کشمیر کی حدود میں شامل ہوتا ہے اور دوسری جانب پیر گلی کے مقام چندیمڑھ تک ایک حصہ جو سرحدی ضلع پونچھ کی حدود میں ہے اور اگر ان دونوں حصوں کا موازنہ کیا جائے تو زمین اور آسمان کا فرق نظر آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی حدود میں مغل شاہراہ کے حصہ کو ذیادہ ترجیح دی جا رہی ہے اور اس طرف سڑک کی حالت بھی قدر حال بہتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر گلی سے پونچھ کی طرف شاہراہ کی حالت نہایت خستہ ہے جس پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہے۔انہوں نے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فنڈس شاہراہ کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں ان کا محض تیس فیصد استعمال کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پونچھ والی حدود میں سڑک کی حالت نہایت ابتر ہے۔انہوں نے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی جائے اور حکام کی جانب سے خرچ کی گئی رقومات کا محاسبہ کیا جائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا