انتظامیہ کی عدم توجہی باعث تشویش
چودھری نور محمد ترالی
بڈگام //ضلع بڈگام میں واقع صحت افزا مقام یوسمرگ میں کسی بھی قسم کی سہولیات دستیاب نہیں ہے اگرچہ یوسمرگ اپنے قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن حکومتوں کی لاپرواہی سے آج یہ مرگ اس جدید دور میں بھی ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہے یوسمرگ میں اے ٹی ایم سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے سیلانی یہاں آکر کافی پریشان ہوتے ہیں ۔وہیں مواصلاتی نظام کو لیکر بھی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ شکایت کرتے ہیں کہ یوسمرگ میں قدم رکھتے ہی نیٹ ورک غائب ہوجاتا ہے۔ یوسمرگ میں تجارت کرنے والے دکان داروں اور گھوڑے والوں کے ساتھ ساتھ سیلانیوں نے یوسمرگ میں اس جدید دور میں مواصلاتی نظام نہ ہونے پے ریاستی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاں کہ ماضی کی سرکاروں نے یوسمرگ کی طرف کسی بھی قسم کی تواجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ آج سیلانی یوسمرگ کا رخ کافی کم تعداد میں کرتے ہیں وہاں کے عوامی وفود نے سماجی کارکن مشتاق بڈگامی سے ملاقات کرکے انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلانیوں کی تعداد میں کمی آنے کی وجہ سے عام کاروباری فاکہ کشی کا شکار ہورہا ہے بڈگامی نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ یوسمرگ کی طرف تواجہ دے اور ان مشکلات کا فوری آزالہ کرے۔