مغل روڈ پر ڈرائیوروں کے ساتھ زیادتی کو روکا جائے

0
52

عمرارشدملک

  • تھنہ منڈی؍مغل روڈ پر ڈرائیوروں کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کو روکا جائے۔ وادی کشمیر سے براستہ مغل روڈ سفر کرنے والے ڈروائیوروں اور گاڑی مالکان نے شکائت کرتے ہوئے کہا ھے کہ مغل روڈ تعمیر ہونے سے وادی کشمیر اور سرحدی اضلاع راجوری پونچھ کے درمیان رابطے مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں صوبوں کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں لیکن مغل روڈ پر بفلیاز کے مقام پر پنچائت کی طرف سے داخلہ فیس وصول کی جارہی ھے وہ سرا سر غیر قانونی ھے۔ انہوں نے کہا ریاست میں کسی جگہ پر پنچائت کی طرف سے داخلہ فیس وصول نہیں کی جا رہی۔مغل روڈ پر چلنے والے ڈراوئیوروں جنکا تعلق وادی کشمیر سے ھے انکو بفلیاز کے مقام پر ناجائیزطور پر تنگ کیا جابتا ھے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور راجوری سے اپیل کی ھے کہ وہ فوری طور پرباسکا۔نوٹس لیں اور غیر قانونی طور پر لی جانے والی داخلہ فیس کو بند کیا جائے۔ورنہ ریاستی وزیر برائے پنچائیتی راج سے رجوع کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا