جسمانی طور پر معذور مشتاق احمد کٹوچ سرکاری امداد سے محروم
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن/اگرچہ سرکار کی جانب سے کسی بھی طرح سے معذور لوگوں کیلئے سرکاری امداد کے طور پر کئی اسکیمں موجود ہیں، لیکن یہ دعوےٰ صرف اور صرف کھوکھلے ہیں مستحق لوگوں کو تو سرکاری امداد ہی نہیں مل رہی۔ جس بھی سمت نظر دوڑائی جائے ہر اِیک معذور مکمل سرکاری امداد سے محروم ہے ۔ ایسے ہی حالات ضلع رام بن کے دوردراز علاقہ گاندھری سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کٹوچ ولد عبدالجبار کٹوچ کے ہیں جن کی عمر 35 سال ہے لیکن ابھی تک سرکاری امداد سے محروم ہے جبکہ مشتاق احمد کی دونوں ٹانگیں ناکارہ ہیں وہ چل پھر نہیں سکتا ویل چیئر کے سہارے چلنے پھرنے والے مشتاق احمد نے ویل چیئر بھی اپنے ذاتی پیسے سے خریدی ہے مزکورہ شخص کا اہل و عیال بھی ہے جو کہ کافی مشکلات سے دو چار ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی بھی محکمہ کی جانب سے کوئی بھی امداد نہیں ملی ہے، چاہے وہ سوشل ویلفئر کی پنشن ہو یا محکمہ دیہی ترقی کی آئی اے وائی ان ٹائڈ لیکن 80 فیصد معزور مشتاق ابھی تک سرکاری امداد کا منتظر ہے ۔اب ایسا لگتا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازمین بھی معزور ہو چکے ہیں اور وہ بھی دفاتر میں ہی ک±رسی کے سہارے اپنا وقت گ±زار رہے ہیں ،اور مستحق لوگوں کومالک کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے جبکہ محکمہ دیہی ترقی کی توجہ بھی اس جانب نہیں جارہی اندرا آواس یوجنا اور اَن ٹائڈ اسکیم سے بھی اس شخص کو کوئی فائدہ نہ دیا گیا۔ اب اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستحق لوگوں کو نظر انداز کر کے اثرورسوخ نور نظر اور خیر خواہوں کو خوب فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اسلئے سرکار کو چاہئے کہ ایسے معاملات میں سنجیدگی اختیار کرے اور متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ افیسران کو ہدایات دے کہ وہ سرکار کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کا فائدہ مستحق لوگوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشیش کرے۔