مشترکہ مزاحمتی قیادت سے وابستہ قائدین و اراکین کا احتجاجی مظاہرہ جبر و زیادتیوں سے بھارت کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔مشترکہ مزاحمتی قائدین

0
0

سی این ایس
سرینگرکشمیر میں بھارتی فورسز انسانوں کا خون بے دردی کے ساتھ بہا رہے ہیں۔ کریک ڈاﺅن، قتل و غارت،این آئی اے، ای ڈی ،قید و بند کے سلسلے اور دوسری قسم کی جبر و زیادتیوں سے بھارت کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آج میڈیا کےلئے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔مشترکہ مزاحمتی قیادت سے وابستہ قائدین و اراکین نے آج لال چوک میں وادی کے اطراف و اکناف میں بڑھتے ہوئے کریک ڈاﺅن، قتل و غارت وقید و بند کے سلسلے اور این آئی و ای ڈی سمیت دوسری بھارتی ایجنسیوں کے ذریعے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد و مزاحمت کو دبانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف ایک پرامن احتجاجی ریلی اور دھرنے کا اہتمام کیا ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت سے وابستہ قائدین و اراکین آج آبی گزر لال چوک میں جمع ہوئے اور یہاںکشمیر میں جاری بھارتی جبر و ظلم کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا۔ بھارتی آرمی، فورسز، پولیس اور ایس او جی کے بڑھتے ہوئے ظلم، پوری وادی خاص طور پر جنوبی کشمیر کے اضلاع میں آئے روز کریک ڈاﺅن کرنے، این آئی اے اور دوسری بھارتی ایجنسیوں کے ذریعے کشمیریوں کی پرامن سیاسی جدوجہد کو دبانے اور زیر کرنے کے نئے منصوبوں،عام شہریوں کے مکانات اور دوسی جائیداد کو بم ،بارود اور آتش و آہن کا استعمال کرکے تباہ کرنے،کریک ڈاﺅن کے نام پر عام لوگوں کو بلا تفریق عمر و جنس مارنے پیٹنے ، تعذیب کا نشانہ بنانے،گرفتار کرنے،انکی تذلیل و تحقیر کرنے اور کشمیری اسیروں پر نت نئے مطالم ڈھانے کے مکروہ اعمال کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے شرکائے احتجاج جن میںایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، غلام نبی زکی،حکیم عبدالرشید ،مولوی بشیر احمد عرفانی، مشتاق احمد اجمل، غلام رسول ڈار عیدی، عمر عادل ڈار، نور محمد کلوال، شیخ عبدالرشید، محمد یاسین بٹ، محمد سلیم زرکر، بشیر احمد کشمیری، مشتاق احمد خان، رمیز راجہ، فاروق احمد سوداگر،محمد صدیق شاہ، ظہور احمد بٹ، امتیاز احمد شاہ، بشیر احمد بویا، نثار حسین راتھر، ساحل احمد وار، اشرف بن سلام،جعفر کشمیری، غلام نبی نجار، عمران احمد، اشفاق احمد، معراج الدین پرے، غلام محمد ڈار، محمد رمضان صوفی اور دوسرے لوگ شامل تھے نے اس موقع پر ایک احتجاجی دھرنا بھی دیا جس سے قائدین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، غلام نبی ذکی اور حکیم عبدالرشید نے خطاب کیا۔ درایں اثناءمشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آج میڈیا کےلئے جاری کئے گئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وادی میں جاری بھارتی جبر و تشدد اور بڑھتے ہوئے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔کشمیر میں جاری کشت و خون، قتل و غارت، کریک ڈاﺅن جس کے دوران عام لوگوں کو مارا پیٹا اور انکی تذلیل کا سلسلہ دراز تر کیا گیا ہے ،این آئی اے اور ای ڈی سمیر دوسرے بھارتی ایجنسیوں کے ذریعے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے سلسلے کو سفاکانہ ،غیر جمہوری اور بدترین جبر و تشدد سے تعبیر کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ بھارت کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا لہو بے دردی کے ساتھ ارزان کررہا ہے لیکن کوئی اس کے ہاتھ روکنے کی سعی نہیں کرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں جاری انسانوں کے قتل عام ،کریک ڈاﺅن کے دراز سلسلے کہ جس دوران خاص طور پر جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں عام لوگوں کو بلا تفریق عمر و جنس مارا پیٹا جارہا ہے، تعذیب و ترہیب کا نشانہ بنایا جارہا ہے،انکے گھر ،دکان اور املاک کو بارود اور آگ کی نذر کیا جارہا ہے اور جوانوں کو بے دریغ گرفتار کیا جارہا ہے نیز این آئی اے اور ای ڈی سمیت دوسری بھارتی ایجنسیوں کے ذریعے کشمیریوں کو ڈرانے ودھمکانے تاکہ انہیں جاری پرامن مزاحمت سے باز رکھا جاسکے کو جمہوریت کشی اور بھارت کے کشمیر تئیں نوآبادیاتی رویے کا عکاس قرار دیتے ہوئے مشترکہ مزاحمتی قائدین نے کہا کہ بھارت کے حکمران ان آہنی اقدامات سے کشمیریوں کے جذبہ¿ آزادی کو دباکر انہیں پرامن جدوجہد و مزاحمت سے باز رکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس ضمن میں ماضی ہی کی مانند ناکامی و نامرادی ہی ہاتھ آئے گی۔مشترکہ قیادت نے کہا کہ ۶۱۰۲ءمیں عوامی تحریک کے بعد بھارتی قیادت نے انکے مقامی گماشتوں اور زرخرید میڈیا کے ذریعے مزاحتمی قیادت اور تحریک کے خلاف ایک زہر آلود پروپیگنڈا کی تحریک چلائی اور ای ڈی ،این آئی اے اور دوسری ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں کیں لیکن بھارت کے حکمران اس ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کہ جنہوں نے طاقت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کیا کی پامردی کو شکست دینے میں ناکام ہوئے ۔ اب ایک بار پھر این آئی اے اور ای ڈی کے ذریعے کشمیریوں کو زیر کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کی مثال آج ہی علیل اسیر سیدہ آسیہ اندرابی پر این آئی اے کا نیا اور فرضی ایف آئی آر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کچھ نہیں بلکہ کشمیریوں کی مزاحمت کو شکست دینے کا شکست خوردہ بھارتی منصوبہ ہے جو ماضی ہی کی مانند اس بار بھی ناکام و نامراد ہوکر رہے گا۔قوام عالم خاص طور پر اقوام متحدہ سے اس بھارتی جارحیت کو روکنے کےلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے مشترکہ قیادت نے کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیر میں جاری جبر و تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے ایک خوش آئند رپورٹ جاری کی ہے۔ کشمیری اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل جس کا آج کل اجلاس ہورہا ہے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ قیادت نے کہا کہ وہ دبائے جارہے کشمیریوں کی حالت زار پر رحیمانہ اور ہمدردانہ التفات کریںاور بھارتی فوج و فورسز کے ہاتھوں جاری کشمیریوں کی نسل کشی کوروکنے کےلئے اپنا اثر رسوخ استعمال میںلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی سات دہائیوں سے کشمیری مارے جارہے ہیں، زخمی اور اپاہج بنائے جارہے ہیں، قید و بند اور تعذیب کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، تذلیل و تحقیر کا ہدف بنائے جارہے ہیںاورانکے حق آزادی و حق خودارادیت کی نفی کی جارہی ہے۔ اسلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری جو کہ اقوام متحدہ کے فورم کاحصہ ہیں پر لازم ہے کہ وہ مذکورہ رپورٹ کے بعد مذید مثبت اور مضبوط اقدامات اٹھائیں تاکہ جموں کشمیر کے لوگ اپنی قومی حق خودارادیت پاسکیں،جموں کشمیر پر سے نوآبادیاتی ظلم کا خاتمہ ہو اوریہ دیرینہ مسئلہ جو کہ اصلاً جنوبی ایشاءکو نوآبادیاتی دور سے خلاصی دلانے کا نامکمل ایجنڈا ہے کا حل نکالا جاسکے اور یہاں رہنے والے کروڑوں انسان اپنی زندگیاں آزادی، امن ،تعمیر و ترقی اور عزت و وقار کے ساتھ بسر کرنے کے قابل ہوپائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا