عالمی یوم منشےات پر ڈاکٹر فاروق کا پےغام نشےلی ادوےات کے خلاف منظم مہم چلانے کی ضرورت پر زور

0
0

سی این ایس
سرینگرنےشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے نشےلی ادوےات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے سلسلے مےں اپنے پےغام مےں کہاہے کہ دنےا مےں نشےلی ادوےات کا پھےلاو¿ پوری عالم انساےت کیلئے تشوےش ناک اور لمحہ فکرےہ ہے۔ مضر صحت اور جان لےوہ اِن ادوےات کے خلاف پوری مہذب اقوام کیلئے متحد ہوکر مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور نشہ کرنے والوں کے خلاف قانون کو سخت کردےا جانا چاہیے، نشےلی ادوےات پر مکمل پابندی لگانے کی بھی اہم ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ بدقسمتی سے ہماری رےاست مےں بھی تباہ کن اور صحت زرر ادوےات کے استعمال کا پھےلاو¿ بڑتا جارہا ہے اور سب سے زےادہ پرےشانی اس بات کی ہے کہ ہمارے نوجوان خصوصاً زےر تعلےم طلبا بھی اس مضر صحت منشےات کے عادی بن گئے ہےں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا ،کہ مےں بار بار تعلےمی اداروں مےں مختلف تقارےب پر منشےات سے دور رہنے اور سگرےٹ نوشی سے گرےز کرنے کی تلقےن کرتا رہا ہوں۔ سماج مےں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، بے شرمی اور بے حےاہی سے بھی ہمارے آنے والی نسل پر زبردست بُرے اثرات پڑنے کا احتمال ہے۔ لہٰذا مےں تمام علماءکرام ، اےمہ مسجد کو استدعا کرتا ہوں کہ وہ مذہبی تقرےبات خصوصاً ہر جمعہ کے خطبہ پر نشےلی ادوےات کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کرےں اور ساتھ ساتھ سماج مےں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، بے شرمی اور بے حےائی کا سدباب کرنے کیلئے بھی لوگوں سے تلقےن کرےں۔ دریں اثناءپارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھی اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں اس سے بچ سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا