مسلم پرسنل لا بورڈ کے صوبائی صدر مفتی نذیر احمد قادری کو شیخ العالم اعزاز سے نوازا گیا

0
0

بوڑ کے تمام اراکین میں مفتی نذیر احمد قادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ایم شفیع رضوی
جموں مسلم پرسنل لا بورڈ جموں صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا سدرہ رگوڑا کے بانی و سرپرست اعلیٰ مفسر قرآن حضرت مفتی نذیر احمد قادری کو قرآن پاک کنزالایمان کا گوجری زبان میں ترجمہ کرنے پر شیخ العالم ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے ۔مسلم پرسنل لا بورڈ کے تمام اراکین نے حضرت مفتی نذیر احمد قادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور جموں کشمیر رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی کا اور سوسائٹی کے سربراہ سابقہ وزیر اعلی کے ایڈوائزر الحاج مبارک گل± کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مبارک گل کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مسلم پرسنل لا بورڈ کے صوبائی صدر مفتی نذیر احمد قادری کے کام کاج اور قوم کی ہمدردی رکھنے والی شخصیت کا انتخاب کر کے شیخ العالم اعزاز سے نوازا ہے ۔مفتی موصوف اس اعزاز کے مستحق تھے کیونکہ مفتی نذیر احمد قادری نے قرآن پاک کنزالایمان کا گوجری زبان میں ترجمہ کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مفتی مصوف قوم کی بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دن رات پیش پیش رہتے ہیں ۔قوم کی بچیوں کی تعلیم کے لیے موصوف نے ایک ادارہ قائم کیا ہوا ہے جس میں بچیوں کو دینی اور دنیاوی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے رہنے سہنے تعوام و قیام کا معقول بندوبست کیا گیا ہے ۔حضرت مفتی نذیر احمد قادری کو اس اعزاز سے نوازے جانے سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے تمام اراکین اور قوم فخر محسوس کر رہی ہے ۔حضرت مفتی نذیر احمد قادری کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرنے والے اراکین میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ریاستی صدر و مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر السلام ؛ ضلع سانبہ کے ضلع صدر الحاج محمد فرید پھامبڑا ؛ نائب صدر محمد جاوید پھامبڑا ؛صوبائی نائب صدر و مرکزی جامع مسجد کریانی تلاب جموں کے امام و خطیب حضرت مولانا شبیر احمد نوری ؛ بورڈ کے ترجمان و دارالعلوم حسینیہ نظامیہ بٹھنڈی کے کہ سرپرست اعلی حضرت مولانا مظفر حسین رضوی؛ صوبائی جنرل سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت و امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف ڈی سی آفس سانبہ مولانا محمد شفیع رضوی ؛ یوتھ ونگ کے سانب ضلع صدر فیصل رضا بوکڑا ؛ نائب صدر سجاد علی کسانہ وغیرہ دیگر تمام اراکین نے اور سیاسی سماجی شخصیات نے حضرت مفتی نذیر احمد قادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا