’ڈیجیٹل لرننگ طلباءکو تصورات کو سمجھنے کی صلاحیت میں مہارت حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے‘

0
0

جی ڈی سی درہال نے ڈیجیٹل ہفتہ منانے کے لیے پوسٹرسازی اورپینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو ہندوستان کے وزیر اعظم نے ملک کو ڈیجیٹل معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کے وژن کے ساتھ شروع کیا تھا۔ اس دن کو منانے کے لیے جی ڈی سی درہال کے این ایس ایس یونٹ نے ایک پوسٹرسازی اورپینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام الناس اور خاص طور پر نوجوانوں میں ڈیجیٹل رسائی، خدمات کی ڈیجیٹل ڈیلیوری اور سبھی کی ڈیجیٹل شمولیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے، جو کہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کی قابل رہنمائی میں کیا گیا۔ انہوں نے طلباءکو آگاہ کیا کہ ڈیجیٹل لرننگ طلباءکو تصورات کو سمجھنے کی صلاحیت میں مہارت حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے اور ان چیلنجوں سے مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کرتی ہے، جس سے وہ زیادہ ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بنتے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کالج کے آفیشیٹنگ پرنسپل ڈاکٹر احسن الرحمان رضوی نے کہا کہ وبائی مرض نے ہمیں گھر پر رہنے اور انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے پر مجبور کر دیا ہے، چاہے وہ دفتری کام ہو، آن لائن تعلیم ہو یا دوستوں اور خاندانوں لہذا، ڈیجیٹل خواندگی حقیقت اور افسانے کے درمیان فرق کرنے کے لیے تیزی سے اہم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افرادی قوت میں داخل ہونے والے فارغ التحصیل افراد کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کا ڈیجیٹل تعامل کس طرح ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر دیرپا اثر ڈال سکتا ہے۔اس موقع پراین ایس ایس کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ جی ڈی سی درہال کے دیگر طلباءنے جموں و کشمیر حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات کے موضوع پر مبنی پوسٹر سازی مقابلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا