ایوش ویلنس سنٹر کنڈاں میں لاکھوں کی ادویات تباہ وبرباد

0
0

تعینات ڈاکٹر جموں اٹیچ سرکاری حکم نامے کی دھجیاں نہیں تو کیاہے؟:ریاض آتش
ریاض ملک
منڈی تحصیل منڈی صدرمقام سے ایک کلومیٹر دور پنچائیت اعظم باد کے محلہ کنڈاں میں قائیم ایوش ولینس سنٹر کے حوالے سے لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔ لوگوں نے یہاں تعینات ڈاکٹر زینوکا گپتا کو جموں میں اٹیچ کرنے پر شدید نارضگی کا اظہار کیاہے۔یہاں پر سرکار کی جانب سے عوام کے لئے لاکھوں کی ادویات سنٹر میں دی جاتی ہے۔لیکن یہاں ڈاکٹر نہ ہونے سے یہ ادویات تباہ وبرباد ہورہی ہے۔ اور انتظامیہ یہاں تعینات ڈاکٹر کو جموں میں اٹیچ کرکے سرکار کے حکم نامے کی دھجیاں اڑارہی ہے۔ اس حوالے سے سابقہ اوقاف ایڈمنسٹریٹر ریاض اتش نے سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ سرکار ان ایوش مرکز میں عوام کے لئے ادویات فراہم کررہی ہے تو اس کو تباہ وبرباد کرنے کاذمہ دار کون ہے؟۔ کیوں سرکاری خزانے کااس قدر نقصان کیاجارہاہے۔اور ڈاکٹروں کو ملی بھگت سے لے دے کر ان کی مرضی سے اٹیچ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر اور چیف میڈیکل افسر کو چاہئے کہ وہ عوام کو اس کا جواب دیں۔ اور یہ جو ادویات تباہ وبرباد ہورہی ہے۔ اس حساب لیاجائے۔انہوں نے کہ پہلے یہ ڈاکٹر نوکریاں لیتے ہیں۔بعد ازاں اپنی مرضی سے اٹیچ منٹ کرواکر عوام کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں۔ انہوں نے سرکاری حکم نامے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ایسے من مانی کرنے والے ملازمین یاڈاکٹروں کو نوکری سے برطرف کرکے گھر بھیج کرضرورت مندوں کو تعینات کیا جائے۔تاکہ سرکار کی جانب سے ان مراکز کے قائیم کرنے کا مقصد پوراہوسکے۔انہوں نے ایوش کے ڈائریکٹر سے جلد از جلد تمام ایوش سنٹروں میں دوراکرکے یہاں عوام کو درپیش مشکلات کاازالہ کیاجائے اور من مانی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا