مستقبل قریب میں کانگریس ایک طاقت بن کر ابھرے گی:سروڑی اندروال سے سینکڑوں کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاما٭کہا ہر کارکن عوام کی خدمات کرے گا ،پیچھے نہیں ہٹے گا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑریاست میں کانگریس کا ایک خاص کردار قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مستقبل قریب میں ایک خاص طاقت بطن کر ابھرے گی۔واضح رہے سروڑی نے ان باتوں کا اظہار یہاں ٹھاٹھری ، کاہراہ، بھلیسہ، بھونجوا، درابشالہ، سرتھل، ٹھاکرائی، مغلمیدان ، چھاترو میں پارٹی کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ عوامی خدمات کیلئے مشن کو آگے بڑھایا جائے۔وہیں پارٹی کارکنان نے سروڑی سے اپنے علاقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ایم ایل اے اندروال کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن اور ہر لیڈر یکجہ ہو کر کام کرے گا ۔اس دوران سروڑی نے کہا کہ کانگریس ایک خاص طاقت ہے اور ہر سطح پر مضبوط ہوگی ۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ عوام تک پہنچا جائے اور ان کے مسائل میں ان کی مدد کی جائے ۔موصوف نے کہا کہ پارٹی کی کاوشوں کو مزید فروغ دیا جائے ۔یہاں وسطر، چھنگم، پرنا، پسرکوٹ،نیدگام، لون پوورہ، کلموسی، سنگپورہ، بٹواری، اڈیل، چھاترو، مہجار، ملوار، تگوڑ، پھگسو، ٹھاٹھری، انڈلو کاہراہ، چیرہ، جکیاس، اور دیگر علاقہ جات سے سینکڑوں کارکنان کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کانگریس مستقبل قریب میں ایک اہم طاقت بن کر ابھرے گی ۔وہیں سروڑی نے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی منقسم سیاست ریاست جموں و کشمیر کی ترقی میں ایک رکاوٹ بنی ہے۔جس کا انہوں نے 2014ئ کے بعد کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی حالات پر قابو پا سکتی ہے اور ترقی کا ایک نیا دور شروع کر سکتی ہے ۔اس موقع پر رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک وفد بھی سروڑی سے ملاقی ہوا اور کہا کہ اساتذہ کی تنخواہ کو مرکزی بجٹ سے ڈی لنک کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اساتذہ کی مشکللات کا ازالہ ہو سکے ۔جس پر سروڑی نے کہا کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا