سکھ عقیدت مندوں کا جتھہ 21جون کو پاکستان جائے گا

0
0
یواین آئی
امرتسر؍؍ شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ذریعہ شیرپنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے 21جو ن کو سکھ عقیدت مندوں کا جتھہ پاکستان بھیجا جائے گا۔شرومنی سمیتی کے ایڈیشنل سکریٹری دلجیت سنگھ بیدی نے آج بتایا کہ شیر پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلہ میں 21جون کو شرومنی سمیتی کے مین دفتر سے جتھہ روانہ کیا جائے گا، جس کی قیادت شرومنی سمیتی کے سکریٹری بلوندر سنگھ جوڑاسنگھا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جانے والے عقیدت مند گردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور کے علاوہ پاکستان میں واقع الگ الگ تاریخی گردواروں کے درشن کریں گے۔ یہ جتھہ 30جون کو واپس ہندستان آئے گا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا