مسئلہ کشمیر کا ،پاکستان کی فلسطےن سے جموں وکشمےر سے موازنہ کرنے کی کوشش

0
35

اقوام متحدہ مےں کشمےر سے متعلق پاکستان کا بےان جھوٹا، گمراہ کن اور غےرتارےخی : بھےم سنگھ
لازوال ڈیسک
جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور جموں وکشمےر کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ امور کے ماہر پروفےسر بھےم سنگھ نے پاکستانی نمائندے کے آج صبح اقوام متحدہ کی جنےوا مےٹنگ مےں دےئے گئے بےان پر حےرت کا اظہا رکرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور غےرتارےخی قرار دےا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلسطےن سے جموں وکشمےر سے موازنہ کرنے کی کوشش کو مکمل طورپر جھوٹا، غےر تارےخی اور گمراہ کن بتاےا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمےر کا ہندستان کے ساتھ 575 دےگررےاستوں کی طرح 1947مےں انضمام ہوا تھا جبکہ فلسطےن کو پہلی جنگ عظےم کے بعد برطانےہ کو مےنڈےپ کے طورپر سونپ دےا گےاتھا۔انہوں نے ہندستانی نمائندہ کے اس کا جواب نہےں دےنے پر حےرت کا اظہار کےا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندستانی نمائندہ کو 1957او ر 1962مےں ہندستانی نمائند ے وی کے کرشنامےنن کی طرح اقوام متحدہ مےں کرارا جواب دےنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ ےہ بھی اہم ہے کہ پاکستان جموں وکشمےر کے نام نہاد مسئلہ کو اقوام متحدہ کے سامنے اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندستانی نمائندے کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان کو ےہ ےاد دلاتے کہ 1971 مےں پاکستان کی تقسےم ہوئی تھی جس کے بعد بنگلہ دےش وجود مےں آےا تھا اور اس کی بےشتر آبادی اس مےں چلی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ہندستانی نمائندہ کو کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان جموں وکشمےر کی اےک انچ زمےن پر بھی اپنا دعوی پےش نہےں کرسکتا اور جموں وکشمےر کی تقرےباًً 31ہزار اسکوائر مربع مےل زمےن جسے وہ آزاد کشمےر کہتا ہے وہ بھی برطانوی پارلےمنٹ کے اےکٹ کے مطابق جموں وکشمےر کا حصہ ہے جس کا ہندستان کے ساتھ الحاق ہوچکا ہے۔پنتھرس سربراہ نے وزےراعظم نرےندر مودی کو اقوام متحدہ کے شاخ دفاتر کے تمام ہندستانی نمائندوں کو ہندستانی آئےن، پاکستان کے اسٹےٹس اور تارےخی پس منظر اور ہندستان کے اپنی رےاستوں کے ساتھ قومی اور بےن الاقوامی قوانےن سے باخبر کرانے کا مشورہ دےا۔پروفےسر بھےم سنگھ 2005اور 2007مےں جموں وکشمےر اور پاک مقبوضہ کشمےر کے لوگوں کی بےن الاقوامی کانفرنس کرچکے ہےں جو پاکستان کے اےک صدی سے زےادہ کشمےر کے نام نہاد مسئلہ کے استحصال کو ختم کرنے کی اےک انوکھی کوشش تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا