”مزدور جیسا در بدر کوئی نہیں“

0
48

خواتین مزدور کو محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کام نہ دینے پر خواتین سراپا احتجاج
ونے شرما
ادھمپور//سیریکلچر محکمہ میں کام کرنے والی خواتین کو ان کی جگہ پر دوسرے لوگوں کو کام پر لگائے جانے کو لےکر مزدور خواتین نے محکمہ اور ریاستی حکومت کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔وہیں اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نوجوان لیڈر جگدیش بھردواج نے بتایا کہ ادھمپور میں سیال سللن علاقے میں واقع سیریکلچر محکمہ کا دفتر ہے یہاں پر غریب خواتین بہت سالوں سے کام کر رہی ہے اور جنہیں کام کرتے کئی سال ہو چکے ہے اور محکمہ کی طرف سے انہیں دو سال پہلے 225 روپے دیہاڑی کے حساب سے کام کروایا تھا اور اس سال ان کے کام پر نہیں بلایا گیا تو ان کی جگہ پر دوسرے لوگوں کو کام پر لگوا دیا گیا جس سے وہ غریب خواتین کافی پریشان ہوگئیں اور انہوں نے اپنا مسئلہ ان کے سامنے رکھا اورخواتین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے یہاں پر کام کر رہی تھی اور جو دیہاڑی محکمہ کی طرف سے ان کو دی جاتی تھی اس سے وہ اپنے خاندان کی پرورش کرتی تھی لیکن اس سال انہیں محکمہ کے حکام کی طرف سے ان کی نظر انداز کر دی گیا ہے اور انہیں کام پر ہی نہیں لگوایا اور اگر محکمہ کو انہیں نہیں لگانا تھا تو انہیں پہلے ہی بتا دینا چاہیے تھا اور محکمہ ان کام پر نہ خوش تھا تو بھی انہیں بتا دینا چاہئے تھا لیکن محکمہ کو ان کے کام پر کوئی پریشانی ہی نہیں ہے تو پھر انہیں کام پر لگایا ہی نہیں اور محکمہ کی اس رویہ کے خلاف آج انہیں خواتین کے ساتھ محکمہ کے افسران کے خلاف زوردار مظاہرہ کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ وہیں انھوں نے ضلع کمشنر سے مطالبہ کیا اس بے روزگار غریب خواتین کا مسئلہ حل کرے اور انہیں کام پر دوبارہ طے سے لگایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا