ایس ڈی ایم مہور یٰسین چوہدری نے کیامین مارکیٹ کا تفصیلی دورہ

0
92

سبزی فروشوں کے لئے علیحدہ جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ

آر جے بشیر
مہور// ضلع ریاسی کے تحت تحصیل مہور میں تعینات ایس ڈی ایم مہور چوہدری یٰسین نے آج یہاں دیگر آفیسران و عملہ کے ہمراہ صدر بازار مہور کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس دوران ایس ڈی ایم نے بازار کا تفصیلی جایزہ لیتے ہوئے ، وہاں پر مقامی سبزی فروشوں کے لئے علیحدہ جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بازار کے حالت کا مکمل طور پر جائزہ لیتے ہوئے ، مارکیٹ میں موجود ناجائز تجاوازت پر بھی اپنے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ، ناجائزطور پر جتنی تجاوازات کئی گئی ہیں ، جہاں پر بازار میں اکثر ریڑی والے یا دیگر دوکاندار دوکانوں کے باہر اپنا مال سجا لیتے ہیں انہوں نے اس طرح کی یا دیگر طرز پر کی گئی ناجایز تجاوازات کو مکمل طور پر ہٹانے کے احکامات صادر کئے ۔ دریں اثناءایس ڈی ایم موصوف نے سبزی فروشوں کے لئے علیحدہ جگہ کا انتظام کرنے کا بھی فیصلہ لیا ۔ واضح رہے اس دوارن ان کے ہمراہ تحصیلدار مہور بھی ان کے ہمراہ موجود رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا