طالب علموں کے درمیان پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کے لئے کتابوں کا استعمال بھی کیا جائے: سنجیو کمار

0
57

آرمی پبلک اسکول ادھمپور میں تین روزہ کتاب میلے کا اہتمام
ونے شرما
ادھمپور// آرمی پبلک اسکول ادھمپور میں اسکول آڈیٹوریم میں تین رزہ کتاب میلے کا اہتمام کیا گیا ،جس کا افتتاح کرنل ایس جون اور دیگر عہددارن کی موجودگی میں ہوا۔ اس موقع پر 1990کے بیچ سے اسکول کے سابق طالب علم بھی موجود تھے ،جو ہندوستانی فوج میں اعلی عہدے پر خدمت کر رہے تھے۔ واضح رہے اس میلے میں مختلف اقسام کی ہزاروں کتابیں جن میںفکشن سے غیر فکشن، و دیگر کتب وغیرہ شامل ہیں، طالب علموں کے علاوہ اساتذہ اور والدین بھی کتاب میلے کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں آئے تھے۔ طالب علموں کی خوشی کی کوئی حد نہیں تھی کیونکہ وہ کتابوں کے ارد گرد حوصلہ افزائی طور پر جمع ہوئے تھے، جواس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنجیو کمار، پرنسپل نے خبردار کیا کہ طالب علموں کو صرف الیکٹرانک میڈیا پر ان کی روزانہ تعلیمی ضروریات کے لئے انحصار نہیں ہے بلکہ طالب علموں کے درمیان پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کے لئے کتابوں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے سابق طالب علموں کو ان کے اسکول کا دورہ کرنے کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا