طوفانی بارشوں سے ہوئے نقصان کا لیا جائزہ، ایل جی منوج سنہا و ڈی سی پونچھ سے عوام کی مدد کا کیا مطالبہ
ماجد چوہدری
پونچھ مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ننگالی صاحب سائیں بابا بلاک کے بلاک ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن چوہدری نذیر گجر نے سرپنچ پنچایت حلقہ ڈینگلہ روبینہ انجم کے ہمراہ کیا پنچایت ڈینگلہ کا تفصیلی دورہ اور حالیہ طوفانی بارشوں سے پنچایت ڈینگلہ میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جس میں سڑکوں، مکانات، فصلوں و دیگر نقصان کا پنچایت کے ممبران اور وہاں کی عوام نے نقصانات گنوایا اور انکے سامنے اپنے حالات کی آپ بیتی سنائی جس کے بعد انہوں نے وہاں کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سامنے پیش کر انکے نقصان کا تخمینہ لگا کر انکو اسکا معقول معاوضہ فراہم کروایا جائیگا اور انکے تمام دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہاں کی عوام کے ہوئے بھاری نقصان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لوگوں کے لیے مفت راشن و خصوصی راحت پیکیج کا اعلان کریں تاکہ عوام کے نقصان کی کسی حد تک بھرپائی ہوسکے۔چیئرپرسن چوہدری نذیر گجر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے بھی مطالبہ کیا ہیکہ وہ بھی اس پنچایت کا خاص دورہ کریں اور اپنی ٹیموں کو روانہ کریں تاکہ لوگوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر انہیں معقول معاوضہ فراہم کیا جائے جس سے وہ پھر سے اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوسکیں۔اس موقع پر انکے ہمراہ سرپنچ پنچایت حلقہ کے علاوہ زبیر قریشی پنچ، پروین اختر ملک پنچ و عوام پنچایت حلقہ ڈینگلہ بھی موجود رہے۔