مرکزی جامع مسجد عیدگاہ اسلامیہ پونچھ میں 21 فروری 2024 کو ہوگا سیدہِ کائنات کانفرنس کا اہتمام

0
131

قرآت سے فارغ 11 طالبات کی ہوگی ردا پوشی، پردے گا رہے گا خصوصی اہتمام، خواتینِ پونچھ سے شرکت کی اپیل
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص میں جماعتِ اہلِ سنت کی مرکزی جامع مسجد عیدگاہ اسلامیہ پونچھ میں ہر سال کی طرح امسال بھی سیدہ کائنات کانفرنس کا اہتمام ہوگا جو امسال 21 فروری 2024 ئ؁کو صبح 10 بجے سے لیکر دوپہر کے تین بجے تک جاری رہے گی جس میں جماعتِ اہلِ سنت کے بچیوں کی دینی تعلیم کے واحد و منفرد ادارہ مدرسہ دارالعلوم برکاتِ عائشہ رحمان نگر سے قرآت سے فارغ ہونے والی11 طالبات کی ردا پوشی کی جائے گی جس میں کئی عالمہ و فاضلہ خواتین سے خطاب کرنے کے لیے تشریف لارہی ہیں جن کے خطاب کو سماعت کرنے و قرآت سے فارغین کی حوصلہ افزائی و ادارہ کی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے چیئرمین دارالعلوم برکاتِ عائشہ رحمان نگر سید فدا حسین نے پونچھ کی خواتین و پونچھ ضلع کے اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خواتین کو اس عظیم الشان کانفرنس میں ضرور بھیجیں ۔واضح رہے یہاں پردے کا بھی خصوصی اہتمام رہے گا اور ظہرانہ کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا