بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کی پنچایت کنکوٹ کے مقام پر خدمت سینٹر کا قیام

0
83

ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے کیا باقاعدہ افتتاح
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کی پنچایت کنکوٹ کے مقام پر ایک نئے خدمت سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا باقاعدہ طور پر ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے افتتاح کیا. اس موقعہ انکے ہمراہ سابق سرپنچ اسلام آباد باغ حسین راٹھور، سابق سرپنچ کنکوٹ جہانگیر حسین ملک، سید امیر حسین شاہ، سابق سرپنچ ننگالی و بس اسٹینڈ منیجر جگجیت سنگھ بھی موجود رہے۔
وہیں چوہدری عبدالغنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس خدمت سینٹر کے قیام سے علاقے کی عوام مستفید ہوگی اور تمام آن لائن خدمات انکو انکے بلاک میں ہی ایک چھت کے نیچے دستیاب ملیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رونیت کور جو اس خدمت سینٹر کو چلانے جارہی ہیں ایک ہونہار ، پڑھی لکھی اور سنجیدہ خاتون ہیں اور انکے والد نے جسطرح ننگالی پنچایت میں عوام کی خدمت کی ہے امید ہے کہ یہ بھی اس لگن سے عوام کی خدمت اس خدمت سینٹر کے ذریعے عوام کو سہولیات میسر کروا کر کریں گیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا مطالبہ تھا کہ یہاں اس بلاک میں خدمت سینٹر کا قیام ہو وہ مطالبہ ہم نے پہلے پونچھ بلاک کا اجوٹ میں پورا کیا اور اب ننگالی بلاک کا کنکوٹ پنچایت میں اور انشائ￿ اللہ بہت جلد یہاں کی عوام کے اے ٹی ایم کے قیام کے مطالبہ کو بھی جلد پورا کریں گے اور جتنے بھی انکے مطالبات ہیں انہیں یکِ بعد دیگر پورا کریں گے۔ عوام نے اس موقعہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلاک کی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے انکے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس خدمت سینٹر کے قیام سے بلاک کی 15 سے زائد پنچایتوں کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا اور انکے سبھی آن لائن کام ایک چھت کے نیچے ہو پائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا