درہال خواجہ مارکیٹ میں آگ کی واردات

0
85

دوکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ، سلیم عباس کا لاکھوں کا نقصان
نزاکت احمد
درہال؍؍درہال میں سلیم عباس ولد عبد العزیز کی دوکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دوکان میں رکھا سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔وہیں آگ کی واردات میں دوسری دوکان کا بھی کافی نقصان ہوا ہے۔اس ضمن میں سلیم عباس نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کے کپڑوں کی دوکان تھی اوراسی سے میرا گزر بسر ہوتا تھا لیکن سب کچھ آگ کی زد میں آکر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ یاد رہے کے سلیم عباس کے لیے دوکان ایک واحد سہارا تھی جو کل رات مکمل تباہ ہوگئی۔تاہم لگی آگ کو گردونواح کے لوگوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کے نوجوانوں کی مدد سے بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن سے بیکار رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا