محکمہ صحت رام بن میں سب کچھ ٹھیک نہیں

0
0

ملازم کو سرکاری اسپتال میں رہائش کی اجازت خیرخواہی کا بہتر ثبوت!
ندیم اقبال کٹوچ

رام بن؍؍ضلع رام بن کے اندر محکمہ صحت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا جس کا جیتا جاگتا ثبوت طبی بلاک کے این ٹی پی ایچ سی تھوپال ہے جہاں گزشتہ تین سال سے محکمہ کی دو ملازمین رہایش کر رہیں تھیں رواں سال کے جولائی میں بلاک میڈیکل آفیسر بٹوت کی جانب سے اسپتال میں رہائش پذیر ملازمین کے نام ایک ٹوٹس جاری کیا گیا جس میں صاف و شفاف الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسپتال کی عمارت ہے نہ کہ رہائشی کوارٹر اگرچہ نوٹس میں ان ملازمین کو پانچ روز کے اندر کواٹر خالی کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن خیرخواہی اْس وقت سامنے آئی جب ایک ملازم نے اسپتال کی عمارت خالی کی لیکن نوٹس کو تین ماہ ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک محکمہ کے آفیسران دوسری ملازم کو اسپتال کی عمارت سے نہ نکال سکے اور آج بھی اسپتال میں رہائش پذیر ملازم پبلک پراپرٹی کا ذاتی طور استمال کر بنا کسی قسم کا الونس  ادا کئے رہایش کر رہیں ہیں جب ہم نے اس بارے میں بلاک میڈیکل آفیسر بٹوت سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اسپتال کی عمارت خالی کرنے کیلئے دو نوٹس بھیجے ہیں لیکن حیران کْن بات یہ ہے کہ ملازمیں اسپتال کی عمارت خالی کرنے میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں اور یہ ملازم اسپتال عمارت میں رہایش کیلئے داخل کیسے ہوئے کیا آفیسران کو اس کی خبر نہیں اور اب اس سب کے پیچھے کیا وجہ ہے کہ ایک ملازم کو نوٹس پر عمل پیرا ہونا پڑا اور دوسرے ملازم کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے کیا متعلقہ حکام اس معاملہ پر کسی قسم کی کاروائی عمل میں لائے گا یا معاملہ جوں کا توں ہی رہے گا یہ دیکھنا کافی دلچسپ رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا