مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

0
0

سری نگر، //صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری کا کہنا ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ بنیادی مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اور اس کا مقصد تمام پارٹیوں کو یکساں میدان فراہم کرنا ہوتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
شری امر ناتھ یاترا اور لوک سبھا انتخانات کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر بدھوری نے کہا: ‘یاترا اور لوک سبھا انتخابات کی اپنی اپنی اہمیت ہے، یاترا کے حوالے سے یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جانے کی کوشش کی جائے گی’۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بھی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امسال ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ متوقع ہے۔
سری نگر کی سڑکوں کے بارے میں ہوچھے جانے پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی ان پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام چلتے رہتے ہیں ان پر مثالی ضابطہ اخلاق سے کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا