تمل ناڈو لوک سبھا انتخابات: بی جے پی نے اے ایم ایم کے، این جے پی، ٹی ایم ایم کے کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا کیا معاہدہ

0
0

چنئی، // بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی اہم اتحادی اے آئی اے ڈی ایم کے سے تعلقات توڑنے کے بعد اپنی نئی اتحادی امّا مکل منیترا کزگم (اے ایم ایم کے) کے علاوہ نیو جسٹس پارٹی (این جے پی) اور تمیزہ مکل منیترا کزگم (ٹی ایم ایم کے) کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

معاہدے کے مطابق، این ڈی اے 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے اتحاد سے مقابلہ کرے گا اور اس نے ٹی ٹی وی دینا کرن کی قیادت والی اے ایم ایم کے کو دو سیٹیں دی ہیں۔

اس کے علاوہ اے سی شنموگم کی قیادت والی این جے پی اور جان پانڈیان کی قیادت والی ٹی ایم ایم کے کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے اناملائی نے بدھ کی شام متعلقہ پارٹی لیڈروں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر ایک معاہدہ کیا۔ تینوں پارٹیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب بی جے پی نے پی ایم کے کو دس سیٹیں دے کر اپنے محاذ میں ایک بڑے پارٹنر کے طور پر شامل کیا ہے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے معزول لیڈر او پنیر سیلوم، تمل ناڈو کانگریس کے جی کے واسن اور آئی جے کے جسے برمبلور سیٹ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، جہاں سے اس کے بانی پرویندر دوبارہ الیکشن لڑیں گے، کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو اگلے ایک یا دو دنوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی اور حلقوں کی نشاندہی کرلی جائے گی۔

بی جے پی امیدواروں اور اتحادی جماعتوں کی فہرست بھی کل تک متوقع ہے کیونکہ انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے اور یہ 27 مارچ کو ختم ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا