مرکز نالج سٹی میں بدرالکبریٰ روحانی اجلاس کی تیاریاں زور شور سے جاری
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
ریاست کیرالاکے کالی کٹ کیداپوئل کے نالج سٹی جامع الفتو ح میں یومیہ ایک ہزار سے زائد افراد کے روزہ کا معقول انتظام ہے۔جس کے تحت قرب وجوار کے غریب،مزدور،طلبا،علما،زائرین،کاروباری،مسافراور ہسپتال کے مریض ایک ہزار سے زائد کی تعداد میں ہر روز افطار کرتے ہیں۔انڈین گرانڈ مسجد جامع الفتوح کی جانب سے افطار کا خاص انتظام کیا جاتا ہے۔سر سبزوشاداب اور پُرسکون ماحول میں بعد نماز عصر روزہ داروں ذکر ودعامجلس میں شریک ہوتے ہیں۔ جامع الفتوح چیف امام ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس موقع پر مختلف دینی ودعوتی تقاریب ہرروز منعقد ہوتی ہے۔علاوہ ازیں ۷۲/مارچ یعنی ۷۱/ویں شب کو عظیم الشان بدرالکبریٰ روحانی اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک کی سرکردہ شخصیات اور عالم عرب سے شیوخ کی آمد ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی بدر الکبریٰ روحانی پروگرام کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے۔زائرین کے لئے اجتماعی دعوت افطار،اعتکاف جلسہ،نماز تراویح مع قیام وطعام بحسن خوبی انتظام وانصرام ہے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہندوستان کا سب سے بڑا روحانی اجلاس ہوگا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت یقینی ہے۔اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کا کلیدی خطاب اور سادات کیرالا کی مخصوص دعا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ماہ صیام میں نالج سٹی کے جامع الفتوح کے ماتحت رمضان نصیحت،رمضان خطبات،صحبہ مجلس،ختم البردہ،جلسہ اعتکاف،مجلس الروح،ساعت الاجابۃ،خواتین رمضان خطبات اورمعذور افراد کے لئے خصوصی دعوتی پروگرامس رمضان تقریبات میں شامل ہیں۔حق وباطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ یعنی بدرالکبریٰ مقبول ِ خداوندی ہے۔ اس موقع پردعا کی قبولیت شرف حاصل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر زہری نے تمام عاشقان رسول سے شرکت کی اپیل کی ہے۔