کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کے موقع پر انوکھے مشورے سے نوازا ہے۔ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی نہ صرف ساتھی اداکار ہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں اسی دوستی کے ناطے ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو ایک مخلصانہ مشورہ دیا ہے جسے حمزہ علی عباسی نے شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے اپنی 34 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہیں ان کے مداحوں اورقریبی عزیزوں کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مبارکباد دی، تاہم ماہرہ نے حمزہ علی عباسی کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’امید ہے اس سال آپ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑدیں گے(دوسری چیزوں کے ساتھ)‘‘۔شاید ماہرہ خان سوچتی ہیں حمزہ علی عباسی کی عمر ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ دوسری چیزوں کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے شاہد ماہرہ اپنے عزیز دوست کو اس مشورے کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ٹی وی پر آکر سیاستدانوں کے بارے میں تبصرے کرنا چھوڑدیں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان کے مشورے کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’شکریہ خان! لیکن میں ویڈیو گیمز کھیلنا نہیں چھوڑسکتا، میں ان ویڈیو گیمز کو مستقبل میں زیادہ سے زیادہ جیتنے کی کوشش کروں گا۔‘‘واضح رہے کہ ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی ایک ساتھ فلم’’مولا جٹ 2‘‘میں کام کررہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارفواد خان بھی شامل ہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیاگیا ہے۔
Post Views: 113