یواین آئی
لندنبرطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے بریگزیٹ کے خلاف مظاہرہ کیااور یوروپی یونین سے نکلنے کے معاملہ پر دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ یہ ابھی ڈن ڈیل نہیں ، پھر ووٹ لیا جائے ۔مظاہرین نے یوروپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزیٹ ڈیل کے خلاف کلمات درج تھے ۔یا د رہے کہ 2 سال قبل برطا نیہ نے یوروپی یونین سے علیحدگی کے حق میں کیے گئے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا تھا۔