’سنو چندا‘ ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اقراعزیزکی بغیر میک اپ تصاویر

0
0
کراچی: ڈرامہ سیریل ’’سنوچندا‘‘کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقرا عزیزکی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ ماہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے’’سنوچندا‘‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدئیے، اس ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بے انتہا پسند کیاگیا جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اقراعزیز اور فرحان سعید سوشل میڈیا پر چھاگئے۔ڈرامے میں اقرا عزیز کی بے ساختہ اداکاری نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے جب کہ فرحان سعید نےارسل کا کردار اس خوبی سے نبھایا کہ لوگ داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔اقرا عزیزاداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر آج کل ان کی بغیر میک اپ چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ٹی وی اسکرین والی اقرا سے مختلف نظرآرہی ہیں۔اقراعزیز نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز 2014میں ڈرامہ سیریل ’’کسے اپنا کہیں‘‘سے کیاتھا اس کے بعد وہ ’’دیوانہ‘‘،’’لاج‘‘اور’’گستاخ عشق‘‘میں بھی نظر آئیں، تاہم جو شہرت انہیں ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘نے دی وہ کسی اورڈرامے میں کام کرکے حاصل نہ ہوسکی۔ اقرا عزیز نے وقت کے ساتھ خود کو بہت زیادہ تبدیل کیا ہے جس کے بعد وہ مزید خوبصورت ہوگئی ہیں۔ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘ کے ذریعے اقراعزیز کا شمار راتوں رات پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونے لگا ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا