لیفٹیننٹ گورنرنے جنرل بپن راوَت سٹیڈیم بارہمولہ کو عوام کے نام وقف کیا

0
0

تمام اضلاع میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور دیہی جموں کشمیر تصور سے بالاتر ہو چکا ہے:سنہا
کہا،نئے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، علمی معیشت، سکیموں کی صد فیصد تکمیل جموں و کشمیر کو اس کی تقدیر کے حصول یقینی بنائے گی
لازوال ڈیسک

ؓٓبارہمولہ؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج بارہمولہ سٹیڈیم کا نام بدل کر جنرل بپن رَاوت کے نام پر عوام کے نام وقف کیا۔اُنہوں نے بہادرسپاہی اور فوجی حکمت عملی ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمالی کشمیر میں جنرل بپن رَاوت کی مختلف صلاحیتوں میں خدمات اور اَمن، ترقی اور خوشحالی میں ان کی بے پناہ خدمات کو یاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی اور سماج کے سبھی طبقوں سے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی فائدہ اُٹھانے والا پیچھے نہ رہ جائے۔ اُنہوں نے 38 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔اُنہوں نے کہا کہ پورے جموں وکشمیر یوٹی میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے دوران شہریوں کی شرکت اُس تبدیلی کی عکاس ہے جو گزشتہ چند برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ہوئی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام اَضلاع میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور دیہی جموں کشمیر تصور سے بالاتر ہو گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم عوام کی اُمیدوں اور اُمنگوں کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس بہتر معیارِ زندگی اور ترقی کے مساوی معاشی مواقع میسر ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق،علمی معیشت اور سکیموں کی صد فیصد تکمیل حاصل کرنے کے لئے ہماری کوششیں جموں و کشمیر کو اس کی تقدیر کے حصول کو یقینی بنائیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ ضلع کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اہم اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایک نئے سیاحتی سرکٹ کی ترقی پر جاری کام سے منڈاجی ، لاڈو ، کازی ناگ ، راج پورہ ، رام پورہ اور اوڑی جیسے علاقوں کو فائد ہ ہوگا اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے وادی میں برف باری کی اُمید ہے کیوں کہ یہ اس موسم میں سیاحت اور بجلی کے منصوبوں کے لئے اہم ہے۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور مختلف سرکاری سکیموں کے تحت فائدہ اُٹھانے والوں کو منظوری نامے سونپے ۔ اُنہوں نے اَفسروں اور شہریوں کو’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا حلف دِلایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع کے دیہی علاقوں کے لئے کوڑا کرکٹ اُٹھانے والی گاڑیوں کے بیڑے کو بھی ہر ی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس کے مظاہرے کو خصوصی طور پر سراہا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ان میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ٹنگمرگ کے لئے آفس رہائش ، ڈبلیو ایس ایس اگلر، سگی پورہ رزاق پورہ، اچابل دوآبگاہ، گنڈ دلوش، غنی وانی منچود میں واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیرنو کا کام، سب سٹیشنوں اور ڈسٹرکٹ میں ایل ٹی و ایچ ٹی نیٹ ورک کی بہتری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پٹن میں ماڈل سکول شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ان میں شیخ العالم ؒسٹیڈیم میں فٹ بال کے لئے ایسٹرو ٹرف، 8۔ تلی بل سوپور میں لین سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریک سرفیس، جنرل بپن راوت سٹیڈیم کے لئے بلو مولڈ کرسیوں کی تنصیب، بارہمولہ میں مشروم کے فروغ کے لئے( ایچ اے ڈی پی) کے تحت پبلک سیکٹر میں سپون پروڈکشن لیبارٹری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتھورا میں لیبارٹری بلاک شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ، جی او سی 15 کورلیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، آئی جی پی کشمیرودھی کمار بردی، صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بِدھوری،سیکرٹری اَمورنوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، سیکورٹی فورسز، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران،پی آر آئی کے سابق ارکان، نوجوانوں اور لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا