لوگ جموں و کشمیر میں سیاسی نمائندگی کے بغیر ہیں:منجیت سنگھ

0
0

کہاپی آر آئی اور بی ڈی سی کی مدت ختم ہونے کے بعد لوگوں میں مایوسی
لازوال ڈیسک
رام گڑھ؍؍ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے آج الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو پنچایتوں کی تحلیل اور سیاسی نمائندگی کے بغیر مایوسی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ منجیت سنگھ نے رام گڑھ میں ایک میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جموں و کشمیر میں پنچائتی انتخابات اور بی ڈی سیزکی مدت میں توسیع کر سکتی تھی، یہ جانتے ہوئے کہ جموں یا کشمیر کے کسی بھی حصے میں عوام کو کوئی سیاسی نمائندگی نہیں ملے گی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی آر آئیز اور بی ڈی سیز کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور اس نے تمام خطوں کے عوام کو بے بس کر دیا ہے جس سے وہ موجودہ نظام سے مایوس ہو چکے ہیں جسے سرکاری افسران بغیر کسی منتخب نظام کے چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کا زمینی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عوام کے حقیقی مطالبات اور مصائب سے لاعلمی کے باعث عوام میں حکام کے خلاف غصہ ہے۔انہوں نے بعض ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیا جو ابھی تک جاری ہیں اور مقررہ مدت میں مکمل ہونے سے بہت دور ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا