سانبہ پولیس نے چار غنڈہ عناصر کو گرفتار کیا

0
0

پولیس اسٹیشن سانبہ میں معاملہ درج،تحقیقات جاری
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں حملہ اور مجرمانہ دھمکیوں میں ملوث چار غنڈہ عناصر کو گرفتار کیا ہے۔وہیںگرفتار شرپسندوں کی شناخت اشرف ولد محمد رشید،ریاض ولد محمد رشید، مشرف ولد شفیع اور ایک اور عنصرجنکا تعلق مانسر ضلع سانبہ سے ہے کو گرفتار کیا ہے ۔اس ضمن میںپولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 11/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ ینم توش کی ہدایت پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر، شرپسندوں اور غنڈہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور غنڈہ عناصر کو ان کے غیر قانونی کاموں کے فوراً بعد گرفتار کیا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا