جموں وکشمیر لداخ ڈی ٹی ای کے ایم ٹی ایس اسٹاف کوجموں وکشمیر پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا

0
0

ونود کمار نے میجر جنرل آر کے سچدیوا، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کیڈٹ کور ڈائریکٹوریٹ جموں، کشمیر اور لداخ میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دینے والے ونود کمار کوجموں و کشمیر پولیس میں بطور سب انسپکٹر شامل ہونے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے ونود کمار کا این سی سی کے ساتھ خدمات کا قابل ستائش ریکارڈ ہے۔اس ضمن میںونود کمار نے میجر جنرل آر کے سچدیوا، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس شاندار مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔دریں اثناء این سی سی ،ڈی ٹی ای ،جموں وکشمیر اور لداخ نے ونود کمار کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نئے کردار میں ان کی مسلسل کامیابی کی خواہش کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا