لوک سبھا انتخابات2024

0
81

سویپ مہم کے تحت جی ایچ ایس موڑ ادھمپور میں آگاہی پروگرام منعقد
لازوال ڈیسک
ادھمپور// ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ادھمپور ڈاکٹر انیرودھ رائے کی ہدایت پر یہاں گورنمنٹ ہائی اسکول موڈ میں سویپ کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے دوران، عملے کے اراکین کی رہنمائی میں جی پی ایس موڈ، جی ایم ایس یوگ اور جی ایچ ایس موڈ کے طلباء کی طرف سے نکڑ ناٹک، ڈوگری گانے، رقص، تقریر وغیرہ پر مشتمل ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا۔
وہیںجاری سویپ سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر انیرودھ رائے نے نوجوان ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے خاندانوں، دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ڈاکٹر پریتی شرما (ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر) نے نوجوان ووٹروں کو جمہوریت کے سفیر کے طور پر کام کرنے کی تلقین کی۔ پروگرام میں مقامی باشندوں کے علاوہ آنگن واڑی ورکرس، آشا ورکرس اوربی ایل اوز نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا