ڈمپل نے فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے کے خلاف پاکستان مخالف مظاہرے کی قیادت کی

0
32

جموں و کشمیر میں حملوں،ہلاکتوں اور آپریٹنگ ماڈیولز کے لیے عسکریت پسند تنظیموں کے پتلے نظر آتش کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صدر مشن سٹیٹ ہڈ سنیل ڈمپل نے پونچھ میں فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے کے خلاف پاکستان مخالف مظاہرے کی قیادت کی ۔اس دوران انہوں نے پاکستان مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے اور پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں کے پتلے بھی نظر آتش کئے ۔ڈمپل نے جموں و کشمیر میں حملوں، ہلاکتوں اور آپریٹنگ ماڈیولز کے لیے عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔وہیں ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے وزیر اعظم سے پاکستان کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیک اور جنگ شروع کرنے اور پی او کے، گلگت، بلتستان کو جموں کشمیر اور بھارت کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
ڈمپل نے کہاکہ وہ پاکستان کی عسکریت پسندی، ملک دشمن سرگرمیوں، ہماری سیکورٹی فورسز پر حملوں اور جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔ڈمپل نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی اور سیکورٹی فورسز سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں کام کرنے والے آئی ایس آئی کے ماڈیولز کو ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا