لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میںبھاجپا لیڈران لداخ پارلیمانی نشست پر کامیابی کیلئے کوشاں

0
87

اشوک کول، ست شرما، پھنچوک اسٹینزن، تاشی گیلسن کا لیہہ میں اہم انتخابی اجلاس سے تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
لداخ؍؍ اشوک کول، جنرل سکریٹری (تنظیم)، بی جے پی جموں و کشمیر اور لداخ نے پارٹی ہیڈکوارٹر، لیہہ میں پارلیمانی انتخابات 2024 کے لیے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور تشکیل دینے کے لیے لداخ کے سینئر پارٹی عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کیا۔اس موقع پرست شرما، سابق وزیر، چوہدری وکرم رندھاوا، سابق ایم ایل سی ،اشوک کول کے ساتھ تھے۔وہیںمیٹنگ میں لداخ کے پارلیمانی حلقہ کے ایم پی امیدوار تاشی گیلسن، لداخ بی جے پی کے صدر پھنچک اسٹینزن، تاشی گیلٹسان کاچو، ضلع صدر اور گورجے انگچوک، الیکشن کمیٹی انچارج بھی موجود تھے۔اس موقع پر درجنوں سرکردہ سیاسی اور سماجی کارکنوں نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
وہیںاشوک کول نے پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ تمام ووٹروں خصوصاً خواتین اور نوجوانوں تک پارٹی کے مشن اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے پہنچیں تاکہ اپوزیشن کی طرف سے چلائی جانے والی گمراہ کن مہموں کو کامیابی سے روکا جائے۔اشوک کول نے تمام اہل رائے دہندگان کے ذریعہ پولنگ کے دن زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کو اہمیت دی اور کہا کہ ووٹر کو پولنگ بوتھ تک لانا ضروری ہے اور پارٹی کارکنوں کو مضبوط عزم اور یقین کے ذریعہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
اس موقع پرست شرما نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ پارلیمانی انتخابات کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔ بی جے پی کے سینئر رہنما نے ووٹروں کے ساتھ مشغول ہونے اور خوشحال لداخ اور متحرک ہندوستان کے لئے بی جے پی کے وژن کی حمایت کرنے میں ہر بقیہ لمحے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔اس دوران چودھری وکرم رندھاوا نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ تمام فرقوں اور تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد تک پہنچنے اور بی جے پی کے ایم پی امیدوار کے حق میں ان کی حمایت کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا