محمد یوسف تارگامی کو صدمہ ،برادر اکبر انتقال کر گئے

0
94

نانگزٹیڈ ہارٹیکلچر ایمپلائز یونین اور مختلف انجمنوں نے رنج و غم کا اظہار کیا
شاہین امین
سرینگر؍؍سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر محمد یوسف تارگامی کو صدمہ برادر اکبر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،اور نانگزٹیڈ ہارٹیکلچر ایمپلائیز یونین نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایم وائی تارگامی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نمائندے شاہین امین کے مطابق سی پی ائی ایم کے سینئر لیڈر محمد یوسف تارگامی کے برادر اکبر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں اس کو پرنم انکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔ مرحوم ایک نیک سیرت ،شریف النفس، با اخلاق ،صوم و صلوات کا پابند تھا مرحوم انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ ادھر ان کے انتقال پر مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافتی برادری ،اور نانگزٹیڈ ہاٹیکلچر ایمپلائیز یونین کے یو ٹی صدر فیاض احمد بٹ، یو ٹی پروثنل پریزیڈنٹ محمد امین ڈار، نائب صدر یو ٹی محمد مقبول ایتوں اور باقی ضلع صدوران نے سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر محمد یوسف تارگامی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے حق میں بلند درجات اور جنت نشیبی کے لے دعا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا