بی جے پی نے نانا جی دیشمکھ لائبریری کا ساتواں یوم تاسیس منایا

0
53

لائبریری مطالعہ کے مقاصد اور مسابقتی امتحانات کے لیے استعمال کریں:جگل کشور شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے نانا جی دیشمکھ لائبریری اور دستاویزی شعبہ نے اپنے انچارج پروفیسر (ڈاکٹر) کلبھوشن موہترا کی قیادت میںپارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ساتواں یوم تاسیس منایا۔اس موقع پر ایم پی، لوک سبھا، جگل کشور شرما، میجر جنرل گووردھن سنگھ جموال، پدم شری ایوارڈ یافتہ موہن سنگھ سلاتھیہ، سابق نائب وزیر اعلی، کویندر گپتا، بی جے پی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر، ڈاکٹر دیویندر کمار منیال اور پارٹی کی سرکردہ شخصیات تھیں جنہوں نے کسی بھی ادارے یا تنظیم کے لائبریری اور دستاویزی شعبہ کی اہمیت پر اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے پروفیسر (ڈاکٹر) کلبھوشن موہترا کو لائبریری کے قیام اور اسے چلانے اور اسے کامیابی سے برقرار رکھنے کی کوششوں پر مبارکباد دی۔
وہیںجگل کشور شرما نے اس موقع پر سرکردہ لیڈروں، اسکالروں، دانشوروں اور تاریخ دانوں کے ایک بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہیڈکوارٹر کے احاطے میں قائم کی گئی لائبریری صرف پارٹی کارکنوں کے لیے نہیں ہے بلکہ کوئی بھی آ سکتا ہے۔ اسے مطالعہ کے مقاصد اور مسابقتی امتحانات کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری مختلف موضوعات پر کتابوں سے لیس ہے جس سے لوگوں کو بہت مدد مل رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا