لاحول سیپتی میں برفانی تودہ گر آنے سے دریائے چناب کے بہاؤ میں کمی

0
0

عوام کو دریائے چناب سے دور رہنے اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل
بابر فاروق
کشتواڑ//ہماچل پردیش کے لاحول اور سیپتی ضلع کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک برفانی تودہ گرا، جس سے دریائے چناب کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ہماچل پردیش میں گزشتہ دو دنوں میں شدید برف باری اور بارش نے نصف درجن سے زیادہ برفانی تودے اور پسیاں گر آئی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں۔
لاحول اور سیپتی کے گاؤں جسرت کے قریب درہ آبشار پر برفانی تودہ گرنے سے دریائے چناب کا بہاؤ متاثر ہوا۔ وادی پانگی سے گزرتا ہوا دریائے چناب ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن پاڈر میں داخل ہوتا ہے۔ برفانی تودہ گر آنے سے دریائے چناب کے بہاؤ میں کمی آنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کشتواڑ و پولیس انتظامیہ کشتواڑ نے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ سیول و پولیس انتظامیہ کشتواڑ نے عوام نے سب ڈویژن پاڈر میں دریائے چناب کے قریب مقیم عوام کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر دریائے چناب کے قریب رہائش پذیر عوام سے دریائے چناب سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کی تلقین کی۔ اس سلسلے میںضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ نے X پر دریائے چناب کے بہاؤ میں کمی آنے کی جانکاری دیتے ہوئے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ ضلع پولیس کشتواڑ نے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام کو دریائے چناب سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور کسی بھی قسم کے درپیش مسائل پر پولیس کنٹرول کشتواڑ پر رابطہ کر کے اطلاع دینے کی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا