کہا بنی کی صورتحال افسوسناک ،متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے
حفیظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سینئر لیڈر گوری شنکر نے بنی میں بارش متاثرین کو معاوضہ دینے کی اپیل کی۔یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مقامی عوام کے حالیہ برسات اور آندھی کی وجہ سے درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر ، اوتم چند، کیول کمار، سریندر کمار، جیوان کمار، و دیگر پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔
وہیں گوری شنکر نے کہاکہ موجودہ صورتحال بنی کی بے حد افسوس ناک ہے، کیونکہ لگاتار بنی میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بنی میں بارش کے باعث رہائشی مکانات کو نقصان پہنچانے کے واقعات سامنے آہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پر انتظامیہ کے پاس کوئی بھی انتظام نہیں ہیں ۔انہوں نے اس موقع پربنی میں بارش متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔یہاںپہاڑی درجہ دینے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بنی پہاڑی علاقوں میں شمار ہے اور یہاں کی کچھ آبادی مال مویشیوں کو لے ایک سے دوسری جگہ کا رخ کرتے ہیں کہا پونچھ، راجوری اور کرکل کی طرز پر بنی علاقہ کو پہاڑی درجے میں شمار کیا جائے دیا۔انہوں نے مزید کہا آر بی اے پر پارٹی کی جانب سے چرچہ کی جا رہی ہے اور اسکے حفاظت کیلئے پارٹی جدوجہد کرے گی۔